ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے سی بی کے آنے سے لوک ایوکتہ کمزور نہیں ہوئی:چنتامنی میں ڈی وائی ایس پی اشوک کا بیان

اے سی بی کے آنے سے لوک ایوکتہ کمزور نہیں ہوئی:چنتامنی میں ڈی وائی ایس پی اشوک کا بیان

Thu, 20 Apr 2017 11:45:51    S.O. News Service

چنتامنی:20 /اپریل(محمد اسلم /ایس او نیوز)ریاست میں اے سی بی کے قیام کے بعد لوک ایوکتہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ پہلے جس طرح لوک ایوکتہ میں طاقت ہے وہی طاقت آج بھی برقرار ہے اے سی بی اپنے طور پر کام کرنے میں دن رات مصروف ہے تو لوک ایوکتہ اپنے طور پر کام کررہی ہے ان خیالات کااظہار لوک ایوکتہ کے ڈی وائی ایس پی اشوک نے کیا ۔

آج یہاں کے ٹروالرس بنگلہ میں منعقد عوامی شکایت اور عوامی مسائل کے حل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ہر تعلقہ میں لوک ایوکتہ عوامی شکایتوں کو سننے اور انھیں اپنے مطابق حل کرنے کے لئے اے سی بی کے تعاون سے لوک ایوکتہ بھی کوشش کررہی ہے اے سی بی اور لوک ایوکتہ ایک سکّے کے دو رُخ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثر شکایتیں موصول ہوتی ہیں سرکاری دفاتر میں عوام کے کسی کام کے لئے رشوت کی مانگ کی جارہی ہے اگر کوئی سرکاری افسر رنگے ہاتھ پکڑا گیا تو لوک ایوکتہ اُس کو ہر گیز نہیں بخشے  گی عوام کسی بھی سرکاری افسر کو کسی بھی کام کے لئے رشوت نہ دیں اگر رشوت کا مطالبہ کریں تو اس کی اطلاع ہمیں دی جائے ہم لوگ کارروائی کریں گے کیونکہ حکومت سرکاری افسران کو ہر ماہ تنخواہ دیتی ہے ان سے مفت میں ملازمت نہیں کراتی ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا عوام لوک ایوکتہ کو کمزور نہ سمجھیں ابھی بھی اگر لوک ایوکتہ کو عوام شکایت کرے تو ان کے شکایتیوں کالمحوں میں حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں عوام کی فلاح بہبودی  کے لئے مختلف اسکیمیں جاری کرچکی ہے متعلقہ افسران کو چاہئے ایمانداری سے ملازمت کرکے سرکاری اسکیموں کے متعلق عوام میں بیداری لائی جائے اگر عوام کو اسکیموں کے متعلق جانکاری نہیں ہوسکی تو انہیں جانکاری دی جائے خواہ مخواہ عوام کو پریشان نہ کریں عوام کی فلاح بہبود کیلئے بنائے گئے اسکیموں کو غبن کرنے کی ہر گیز کوشش نہ کریں ۔

انہوں نے اور کہا چکبالاپور ضلع کے چھ تعلقہ جات میں ہر ماہ  ایک دن کسی ایک جگہ پر اجلاس منعقد کرکے عوام کی شکایتیں سننے کا موقع فراہم کیا جائے گا عوام اگر کسی سرکاری افسر کے متعلق شکایت کرنے چاہتے ہیں تو وہ ضرور کاغذپر لکھ کر لائے زبان سے شکایت نہ کرے ۔

اشوک نے کہا کہ آر ٹی ای داخلوں میں کثیر دھاندلیوں کا الزام عوام نے لگایا ہے آر ٹی ای میں سیٹ حاصل کرنے کے لئے عوام کسی محکمہ تعلیمات عامہ کے افسرکو رشوت نہ دے کیونکہ یہ آر ٹی ای اسکیم بالکل مفت ہے چند پرائیویٹ اسکولوں کے ذمہ دارن بھی آر ٹی ای میں سیٹ دلانے کا جھوٹا بھروسہ دلاکر عوام سے  دن دہاڑے پیسے لوٹ رہے ہیں ۔

اس موقع پر کئی لوگوں نے لوگ ایوکتہ ڈی وائی ایس پی کو کئی  شکایتیں کیں، اُن کی شکایتیوں کو سننے بعد ڈی وائی ایس پی نے جائے مقام پر ہی ان کی شکایتیوں کا حل پیش کیا اس موقع پر ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا بلاک ایجوکیشن افسر محمد خلیل سمیت کئی افسران وغیرہ موجود رہے ۔


Share: